17 ستمبر 2010 - 19:30

بھارتی آرمی جنرل وی کے سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا انفرا اسٹرکچر اب بھی کام کر رہا ہے اور پاکستانی فوج کشمیر کے بارے میں پرانے موقف پر قائم ہے۔

ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے جنرل وی کے سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان مین دہشت گردی کا نیٹ ورک اب بھی پہلے کی طرح سرگرم ہے اور سرحد پار دہشت گردوں کے 34 کیمپ قائم ہیں جن میں سے آٹھ میں تربیتی مراکز بھی قائم ہیں۔بھارتی فوجی سربراہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پانچ سے چھ سو دہشت گرد بدستور فعال ہیں جن میں تقریبأ نصف غیر ملکی ہیں۔جنرل سنگھ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان آرمی کشمیر کے پرانے ایجنڈے پر قائم ہے اور عسکریت پسندوں کی مدد کر رہی ہے۔ انھوں نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے جراتمندانہ سیاسی اقدامات کرے جس سے لوگوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں۔

.........

/110